ملازمین کے سفری الاؤنس فوری ادا کئے جائیں: ریلویز ٹریفک پارٹی سٹاف

15 اپریل 2018

ملتان (نمائندہ خصوصی) پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف کے جنرل سیکرٹری ظفر اقبال جوئیہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ریلوے انتظامیہ ملتان سے مطالبہ کیا گیا کہ ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات جلد از جلد ادا کئے جائیں ملازمین کے سفری الاؤنس کی ایک سال سے ادائیگی نہیں ہو رہی اس فوری ادا کیا جائے ٹریفک یارڈ سٹاف کی کمی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے لاہور ڈویژن کی طرح ملتان ڈویژن میں بھی ریٹائر ملازمین کو کنٹریکٹ پر رکھا جائے کچن کے بغیر والے کوارٹروں کا سروے کروا کر ان میں کچن تیار کئے جائیں ریلوے کالونیوں میں صاف پانی کے پلانٹ لگائے جائیں۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...