بھارت سے درآمد کیا جانیوالا 30 فیصد خشک دودھ ناقابل استعمال ہے : قا ئمہ کمیٹی
اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ خشک دودھ بھارت سے آ رہا ہے جبکہ بیرون ممالک سے درآمد کیے جانے والا 30 فیصد دودھ ناقابل ہضم ہے۔ہفتہ کو چیئرمین عبدالقہار خان کی صدارت میں اجلاس ہواجس میں لائیوسٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ دس سال میں ہماری گوشت کی برآمدات منفی ہیں۔سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نے یو این کام ٹریڈ کی رپورٹ کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میںسب سے زیادہ خشک دودھ بھارت سے آ رہا ہے،بلوچستان میں لائیوسٹاک کے 600 ڈاکٹرز بیروزگار ہیں،ہم سی پیک کے لیے آنیوالے چینی باشندوں کو حلال فوڈ مہیا کریں گے،پنجاب میں زراعت کا مستقبل نہیں،ہم نے کانگو جیسے مسئلے پر 100فیصد قابو پالیا ہے۔اجلاس میں وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کہاکہ لائیوسٹاک زراعت کی ریڑھ کی ہڈی ہے،میری تین سال فصل نہیں ہوئی،میں نے اپنا خرچہ جانور بیچ کر پورا کیا۔کمیٹی نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو لائیوسٹاک سے متعلق کانفرنس کرنے کی ہدایت کردی۔
چوہدری نثار پارٹی چھوڑ دینگے،نہیں چھوڑیں گے....شرطیں لگ گئیں
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما چوہدری نثار علی خان کی پارٹی قیادت سے ناراضگی کے ...
لاہورنے کل تیسری بار عمران خان کو مسترد کیا ،بنی گالا والے بھی اوپر کے ...
نوازشریف کا کہنا ہے کہ لاڈلے کو اوپر سے حکم لینے کی عادت بن چکی ہے، اسی وجہ سے ...
قطر کو شام میں امریکا کی فوجی موجودگی کی قیمت ادا کرنی چاہیے : سعودی ...
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قطر کو شام میں امریکی افواج کی ...
بھارت سے درآمد کیا جانیوالا 30 فیصد خشک دودھ ناقابل استعمال ہے : قائمہ ...
اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ میں ...
ڈیری فارمرز نے خشک دودھ کی درآمد پرپابندی کا مطالبہ کردیا
کراچی( خبر نگار) ڈیری فارمرز نے خشک دودھ کی درآمد پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔ ...
قا ئمہ کمیٹی کا گرینڈ حیات ہوٹل کی تعمیر میں غیرضروری تاخیر کا نوٹس
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) کابینہ سیکرٹریٹ ڈویژن کی قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ ...