وہاڑی:مقتول کا بروقت پوسٹ مارٹم نہ کرنے پر ورثاء کا احتجاج

15 اپریل 2018

وہاڑی(نامہ نگار)نامعلوم افراد نے پا نچ بچوں کے با پ کو مبینہ طورپر قتل کرکے نعش قریبی مکان میں پھینک دی پو لیس نے اطلاع ملتے ہی نعش قبضہ میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کردی، شدید گرمی کے موسم میں سات گھنٹے نعش پڑی رہی اور متعلقہ ڈاکٹر پو سٹ مارٹم کرنے نہ پہنچا جس پر یو سی چیئرمین ٹھینگی مرکزندیم اختر رائو کی قیادت میں ورثاء رانا محمد اکرم رانا خان محمد اہل علاقہ رضواں احمد، جمشید علی ، راناشوکت علی ودیگر نے ڈاکٹر عطاء الرحمن محسن انچارج 87ڈبلیوبی کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے بتایا ہمارے عز یز رانا محمد دلدار کو قتل ہوئے کئی گھنٹے گزر گئے ہیں اور نعش پو سٹ مارٹم کے لیے ہسپتال میں پڑی ہے اور ڈاکٹر آرام کررہے ہیں اور مقتول کے ورثاء سخت گرمی میں دھوپ میں انتظار کررہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب ، آرپی او ملتان اور کمشنر ملتان ڈویژن ، ڈی سی اور ڈی پی او وہاڑی ودیگر متعلقہ اعلیٰ حکام فور ی نو ٹس لیں اور غفلت لا پرواہی برتنے والے ڈاکٹر کے خلاف کارروائی عمل میں لا ئی جا ئے۔