عمران نیازی‘ طاہر القادری‘ شیخ رشید کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں‘ انجینئر بلیغ الرحمن

15 اپریل 2018

بہاولپور(بیورورپورٹ) وفاقی وزیر تعلیم انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پاکستان کی اصل اور خالص جماعت ہے جو اقتدار میں آتے ہی عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لیے عوام میاں محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت پر اعتماد و یقین رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کونسلر ، اتحاد کے صدر کونسلر ملک عقیل الرحمن ، کونسلر محمد ریاض چیئرمین یو سی 17 ، چوہدری عمران معاز ، میاں شاہد اقبال ، میاں شاہد عبداللہ ، سراج انصاری ، فرزند چاچا غلام رسول شیخ محمد رفیق ، مستری محمد سلیم ، بشیر خان ، حافظ محمد شفیق اور سنیئر مسلم لیگی رہنما عمران غوری سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی راہ میں روڑے اٹکانے والوںکو عوام کبھی بھی معاف نہیں کر ینگے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے چوروں کو بچانے کیلئے احتساب کمیشن کو تالے لگا دیئے ہیں کپتان نے تمام کھلاڑی کلین بولڈ ہو جائیں گے عمران خان کو عبرتناک شکست کے بعد گھر جانا پڑے گا ۔ انہو ں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نیازی، طاہر القادری ، شیخ رشید کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں اس لئے ملک میں انتشار پھیلا کر حکومت کو گرانا چاہتے ہیں انہو ں نے مزید کہا کہ عمران خان ، طاہر القادری، شیخ رشید ، آصف زرداری ہزار سال بھی لگے رہیں تو عوام کے دلو ں سے مسلم لیگ ن کی محبت نہیں نکال سکتے ۔