ن لیگ انتظامی بنیادوں پر صوبے بنائیگی ، فوری قومی کمشن بنایا جارہا ہے : جاوید علی شاہ

15 اپریل 2018

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر آبی وسائل سید جاوید علی شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ایک نہیں دو صوبے بنانے کو تیار ہے مگر لسانی نہیں انتظامی بنیادوں پر صوبے بنائیں گے اوراس سلسلے میں فوری طور پر ایک قومی کمیشن بھی بنایا جارہا ہے لیکن پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی الگ صوبے بنانے میں مخلص نہیں اور نہ ہی کالا باغ ڈیم کی حمایت کرنے کو تیارہے کالا باغ ڈیم نہ بننے کی وجہ سے جنو بی پنجاب بنجر ہو جائے گا کاش عدلیہ وہ فیصلے کرتی جس کو عوامی پذیرائی حاصل ہو تی بچہ بچہ ان فیصلوں کو غلط کہہ رہا ہے جنو بی پنجاب صوبہ محاذ بنانے والوں نے پانچ سالوں میں اقتدار کے مزے لوٹے لیکن ایک مرتبہ بھی الگ صوبے کے قیام کے لئے آواز نہیں اٹھائی اگر انہوں نے الگ صوبے کی آواز اٹھائی ہے تو میں سیاست چھوڑنے کو تیار ہوں قائد میاں نواز شریف اور مریم نواز 4مئی کو ملتان آئیں گے اور ان کا تاریخی استقبال کیا جائے گا سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید نے کہا کہ سوشل میڈیا کے کامیاب کنونشن نے ثابت کر دیا ہے کہ ملتان آج بھی مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے اور عام انتخابات میں وقت ثابت کرے گا کہ عوام قائد نواز شریف کے ساتھ ہیں کارکن پارٹی کا ہر اول دستہ ہیں جس پر پارٹی قیادت کو فخر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان آرٹس کونسل میں مسلم لیگ (ن) ملتان سٹی کے زیراہتمام سوشل میڈیا کنونشن میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس کی صدارت سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید نے کی جبکہ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی، سابق صوبائی وزیر چوہدری عبد الوحید آرائیں، رکن صوبائی اسمبلی میاں شہزاد مقبول بھٹہ ودیگر نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری عبدالغفار ڈوگر‘ شیخ ندیم اکبر، اسلم ہمایوں، ملک انور علی، رسالت شیروانی، عبد الرحمان فری،حسن طارق رشید، ملک رضوان علی، ڈاکٹر عائشہ، ثمینہ رحمان، عقیل انصاری، اختر عالم قریشی، رانا نوید، شازیہ ہاشمی ،مقصوداں انصاری بھی موجود تھے سید جاوید علی شاہ نے مزید کہاکہ دوچار دن پہلے جنو بی پنجاب سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں نے جنو بی پنجاب محاذ کے نام پر پارٹی سے علیحدگی کی جن لوگوں نے الگ صوبے کے نام پر علیحدگی کی درحقیقت انہوں نے پانچ سالوں کے دوران اقتدار کے مزے تو لوٹے لیکن ایک مرتبہ بھی الگ صوبے کی بات نہیں کی پنجاب کی آبادی زیادہ ہے اور ہم ایک نہیں دو صوبے بنانے کو تیار ہیں لیکن لسانی نہیں انتظامی بنیادوں پر الگ صوبے بنانے کو تیار ہیں بہاولپور کی صوبائی بحالی بھی چاہتے ہیں الگ صوبہ جنوبی پنجاب بنانے کوتیار ہیں لیکن یہاں کچھ لوگ سیاسی دکانیں چمکانے میں لگے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ آنے والے کل میں اس خطہ کا مسئلہ پانی ہو گا جس کی وجہ سے جنو بی پنجاب بنجر ہو جائے گا صوبہ بن بھی جائے تو اس کا اس وقت تک کوئی فائدہ نہیں جب تک کالا باغ ڈیم نہیں بن جاتا اس کے بغیر علاقائی تقسیم بے معنی ہے اور کالا باغ ڈیم کی مخالفت میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ہیں جو نہیں چاہتیں کہ کالاباغ ڈیم بنے کیونکہ کالاباغ ڈیم بن گیا تو سندھ میں پیپلز پارٹی اور کے پی کے میں پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہو جائے گی۔ وحید ارائیں نے کہا عمران خان کے یوٹرن کی وجہ سے ان کا چہرہ قوم کے سامنے عیاں ہو گیا ہے جو اسٹیبلشمنٹ کی پتلیاں بنی ہو ئی ہیں عوام ان کو بہتر جانتے ہیں متنازع فیصلے سے (ن) لیگ کبھی بھی نہیں مٹ سکتی ۔ رکن صوبائی اسمبلی میاں شہزاد مقبول بھٹہ نے کہا کہ جو یہ سمجھتے ہیں کہ ایسے فیصلے دے کر نواز شریف کو کمزور کریں گے ان فیصلوں سے مسلم لیگ کمزور نہیں ہو ئی بلکہ مزید مضبوط ہو گی پانچ سال تک اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کو آج صوبہ جنو بی پنجاب یاد آ گیا ہے لیکن انہیں کہیں پذیرائی نہیں ملے گی ۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی عبدالغفار ڈوگر نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیگی نوجوان پارٹی کا حتمی اثاثہ ہیں انہوں نے کہا کہ این اے 155 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شیخ طارق رشید ہونگے اور ہم انکی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔