2018باغیوں کے خلاف فتح کا سال ہوگا،یمنی وزیراعظم کی عدن آمد

15 اپریل 2018

صنعائ(این این آئی) یمن کے وزیراعظم احمد بن دغیر اپنی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض سے عبوری دارالحکومت عدن پہنچ گئے ۔امریکی ٹی وی کے مطابق یمنی وزیراعظم نے عدن پہنچنے کے بعد حکومتی اور عسکری قایدین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رواں سال ملک میں بغاوت کے خلاف فتح ونصرت کا سال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ملک میں جاری ظلم، بغاوت اور ملک کو تباہ کرنے کی سازشوں کو ناکام بنا کر جنوبی اور شمالی یمن کے قضیے کو منصفانہ انداز میں حل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری بغاوت کا خاتمہ اور آئینی حکومت کی عمل داری پوری قوم کی خواہش ہے۔