آزادجموں وکشمیر کابینہ میں توسیع ، 8 وزراء نے حلف اٹھالیا

15 اپریل 2018

مظفرآباد(آن لائن)آزادجموں وکشمیر کابینہ میں توسیع کر دی گئی۔ 8 وزراء راجہ عبدالقیوم خان ،راجہ نصیر احمد خان، چوہدری محمد اسحاق،چوہدری جاوید اختر، چوہدری مسعود خالد، محمد احمد رضا قادری، چوہدری یاسین گلشن ،کرنل(ر) وقار احمد نورنے حلف اٹھا لیا۔ تقریب حلف برداری ہفتہ کے روز ایوان صدر میں منعقد ہوئی ۔ صدر آزادجموں وکشمیر سردار مسعود خان نے وزراء سے حلف لیا جبکہ تقریب میں وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان،سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر،سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق ،وزیر خزانہ وصحت عامہ ڈاکٹر نجیب نقی خان،وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد عزیز،وزیر صنعت وسماجی بہبود محترمہ نورین عارف،وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان،وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر چوہدری محمد سعید،وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی،مشیر حکومت خان بہادر خان،چیف سیکرٹری آزادکشمیر ڈاکٹر اعجاز منیر ،انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر شعیب دستگیر، سیکرٹریز حکومت،سربراہان محکمہ جات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔