نواز شریف کی تاحیات نااہلی کیخلاف ن لیگ یوتھ ونگ کا احتجاجی مظاہرہ

15 اپریل 2018

ملتان(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن کے قائدمیاں نواز شریف کی عدالت سے تاحیات نااہلی کیخلاف یوتھ ونگ کے کارکنوں نے ضلعی صدر مسلم لیگ ن ونگ عبدالرحمٰن کی قیادت میں چوک کچہری پر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا،احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں اور ووٹ کو عزت دو،اندھا قانون کے نعروں والے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر عبدالرحمٰن نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کے ذریعے عوام سے ان کی محبوب قیادت نہیں چھینی جاسکتی۔نااہلیوں کے فیصلے عوامی مشن سے نہیں ہٹاسکتے،عدالتی فیصلہ سے بھی نواز شریف کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا۔