الیکشن کمشن کی طرف سے پابندی‘ پاور سیکٹر میں بھرتیوں کا عمل رک گیا

15 اپریل 2018

ملتان (نامہ نگار خصوصی) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نئی بھرتیوں اور ملازمتوں پر پابندی عائد ہونے سے پاور سیکٹر میں 50 ہزار خالی اسامیوں پر بھرتی کا عمل معطل ہو گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ارکان قومی اسمبلی کو سیاسی بنیادوں پر نوکریوں، ملازمتوں کا کوٹہ فراہم کرنے کا پروگرام بھی ناکامی سے دوچار ہوگیا۔ بجلی کی تقسیم کار ، جنریشن کمپنیوں اور دیگر ذیلی اداروں اور محکمہ جات میں خالی اسامیوں پر بھرتی کیلیے اشتہارات کا عمل بھی تیار کرلیا گیا تھا تاہم پابندی کے باعث اب یہ بھرتیاں آئندہ حکومت کے دور اقتدار میں ہوسکیں گی۔