کسٹم کی کارروائی: ملتان‘ بہاولپور اور عارف والا سے لاکھوں روپے کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑ لیں

15 اپریل 2018

ملتان (سماجی رپورٹر) کسٹم اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن ملتان نے ملتان سمیت بہاول پور اور عارف والا میں کارروئی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ سمگلڈ گاڑیاں ضبط کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کسٹم کی متعدد ٹیموں نے ملتان شیر شاہ ٹول پلازہ پر چیکنگ کے دوران ٹیوٹا پریمو کار ماڈل 2002 اور ہینو ٹرک ماڈل 1992 ضبط کر لئے ہیں جن کی مجموعی مالیت55 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ اسی طرح ایک دوسری کارروائی میں بہاول پور اور عارف الا سے ٹیوٹا کرولا ایکس کار ماڈل 2003‘ ٹویوٹا لینڈ کروزر ریئرڈو جیپ ماڈل 1997 شامل ہیں۔ کسٹم سکواڈ میں انسپکٹر محمد الطاف کریم‘ خالد حسین‘ مرتضی جمشید‘ محمد امجد پرویز انسپکٹر مقصود احمد‘ اشفاق حسین‘ غلام عباس‘ غلام قاسم اور محمد ساجد شریک تھے۔ کسٹم ایکٹ 1969ء کے تحت ضبط کی گئی گاڑیوں کی مجموعی مالیت 95 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔