ڈی ٹی ایل پنجاب نے 2 ادویات کو سب سٹینڈرڈ قرار دیدیا

15 اپریل 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پنجاب نے معروف فارما سوئیکل کمپنیوں کی 2 ادویات کو سب سٹینڈز قرار دیدیا ہے اس ضمن میں ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری (ڈی ٹی ایل) پنجاب نے جن ادویہ کو سب سٹینڈرڈ قرار دیا ہے ان میں معروف دوا ایماکسل ڈرائی سسپنشن125 ایم جی اور آگمنٹین ڈی ایس کے نام شامل ہیں ڈی ٹی ایل نے مذکورہ بالا ادویہ کو مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث سب سٹینڈرڈ قرار دیا ہے اس حوالے سے ان ادویہ کی خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد ہو گی۔