اڈا پل 14‘ امونیا گیس کا اخراج‘ آئس فیکٹری میں کام کرنیوالا مزدور جاں بحق

15 اپریل 2018

اڈاپل 14 ) نامہ نگار ( آئس فیکٹری میں کام کرنے والا نوجوان قادر بخش امونیا گیس کے اخراج کے دوران دم گھٹنے سے دم توڑ گیا ،مقامی پولیس بے خبر رہی ورثا نے آئس فیکٹری کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے تفصیل کے مطابق چک نمبر 147دس آر کا رہائشی قادر بخش تین سو روپے دیہاڑی پر عبد اللہ آئس فیکٹری میں ملازم تھا کہ گزشتہ شام آئس فیکٹری کی اچانک امونیا گیس کا اخراج شروع ہو گیا جس جگہ گیس کا اخراج تھا وہاں پر قادر بخش کام کر رہا تھا کہ کسی نے بھاگتے ہو ئے دروازہ لاک کردیا تاکہ گیس کا اخراج باہر نہ نکل سکے مگر بدقسمتی سے مزدور قادر بخش گیس والے کمرے میں کام کے دوران دم گھٹنے سے بے ہوش ہو گیا جسے فوری مزدوروں نے نشتر ملتان ریفر کیا مگر نشتر پہنچتے ہی قادر بخش جاںبحق ہو گیا ۔