الیکشن ڈیوٹی کیلئے پرفارمے جمع نہ کرانے والے 20ہیڈماسٹروں کی کل طلبی

15 اپریل 2018

ملتان(نمائندہ نوائے وقت)ملتان کے 20سکولوں نے الیکشن ڈیوٹی کیلئے پرفارمے جمع نہ کرائے ، ہیڈ ماسٹروں کو کل طلب کرلیا گیا ، نام سی ای او ایجوکیشن اور الیکشن کمیشن کو ارسال کردئے گئے تفصیل کے مطابق ملتان کے 200سکولوں کو الیکشن ڈیوٹی کیلئے اساتذہ کے نام اور مکمل کوائف ارسال کرنے کی ہدایت کی تھی مگر باربار یاد دہانی کے مراسلوں کے باوجود تاحال 20سکولوں نے کوائف جمع نہ کرائے گزشتہ روز ان سے وضاحت طلب کی تھی مگر کسی نے جواب نہیں دیا جس پر کل سوموار کو طلب کرلیا گیا وہ خود حاضر ہو کر جواب دیں ، دوسری طرف محکمہ تعلیم نے ڈیفالٹر سکولوں کے نام اعلیٰ حکام بشمول الیکشن کمشنر کو ارسال کردئے ہیں کہ یہ ہیڈ ماسٹر کوئی تعاون نہیں کررہے ہیں جس پر کارروائی کا امکان ہے۔