ملتان سٹی کوبجلی فراہم کرنیوالے 100فیڈرز پر 2گھنٹے کی لوڈشیڈنگ،شجاع آباد میں بھی بجلی کی بندش

15 اپریل 2018

ملتان (نامہ نگار خصوصی) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی نے ملتان شہر کو بجلی فراہم کرنے والے 100 سے زائد فیڈرز پر دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شروع کردی ہے۔ ان فیڈرز پر گزشتہ 10 روز سے کوئی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی تھی۔ شجاع آباد سے خبرنگار کے مطابق بجلی اورگیس کی جاری غیر اعلاینہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ نہ رک سکاجس پر شہریوںنے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔