ٹریفک حادثات میں 4افراد جاں بحق ، 4زخمی

15 اپریل 2018

ملتان (علاقائی نمائندوں سے) ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق 4 زخمی‘ وسندے والی سے نامہ نگار کے مطابق وسندے والی میں موٹر سائیکل اور ٹرالر میں ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک بھائی انیس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا دوسرا بھائی حسیب شدید زخمی‘ گیلے وال سے نامہ نگار کے مطابق ڈی سی آفس کا اہلکار مختیار لودھراں آفس سے موٹر سائیکل پرسوار ہو کر ا پنے گھر کی طرف آرہا تھا کہ باقر آباد کے قریب سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار ٹکرا گیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ باگڑ سرگانہ سے نامہ نگار کے مطابق جھنگ ملتان روڈ کوثر آباد کے نزدیک ٹرالر سائیڈ لگنے سے دو موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے ‘ دوسرا وقوعہ میں ٹرالر کے ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث دودھ لے جانے والی دو گاڑیوں کو حاجی دوانہ کے نزدیک ٹکر ماردی جس سے تینوں ڈرائیور زخمی ہوگئے ‘ تیسرا وقوعہ 14پل حویلی کورنگا کے نزدیک پیش آیا ‘جہاں وہاڑی کے رہائشی موٹر سائیکل سوار محمد ارشد گجر اور اسماعیل گجر تیز رفتار ہائی ایس کے زد میںآکر موقع پر دم توڑ گئے۔