گڑھاموڑ‘ نہر میں تیرتی نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

15 اپریل 2018

گڑھاموڑ (نامہ نگار )گڑھاموڑ چک نمبر 190 ڈبلیو بی کے راجباہ سے تیرتی ہوئی نا معلوم عورت کی لاش برآمد ۔تفصیل کے مطابق چک نمبر190کے قریبی راجباہ سے تیرتی ہوئی نا معلوم عورت کی لاش برآمد ۔اہل دیہہ نے دیکھا تو پولیس چوکی گڑھاموڑ کو اطلاع دی جس پر چوکی انچارج عزیزا لرحمن موقع پر جاکر لاش کو قبضہ میں لیکر آ ر ایچ سی گڑھاموڑ لایا ۔لاش کے گلنے کی وجہ سے پہچان نہ ہو سکی ۔آر ایچ سی گڑھاموڑ کے ایم اوڈاکٹر فیصل گجر نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے میلسی ریفر کر دیا ۔