بہاولپور کے قریب ذخیرہ جنگل میں آگ بھڑک اٹھی‘ لاکھوں کے درخت خاکستر

15 اپریل 2018

بہاولپور(نمائندہ خصوصی)بہاولپورکے قریب ذخیرہ جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے چارکینال سے زیادہ رقبہ پردرختوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا آگ جنگل سے شہداتارنے کے دوران لگی جنگل کاایکڑ نمبر17 بری طرح متاثر ہوا بتایاگیاہے کہ بیٹ نمبر2 کے گارڈ نے شہد اتارنے کاٹھیکہ دے رکھاہے اورشہد اتارنے کیلئے جلائی جانیوالی آگ نے پورے جنگل کواپنی لپیٹ میں لے لیا فائیربریگیڈئیر اورریسکیو1122 کی کوششوں سے آگ پرقابو پالیاگیا آگ سے لاکھوں روپے کے درخت جل کرخاکسترہوگئے۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...