نوازشریف مقبول ترین رہنما‘ کروڑوںدلوں کی دھڑکن ہیں‘ عوام سے دور نہیں کیا جا سکتا: ارکان اسمبلی

15 اپریل 2018

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے راہنمائوں نے قائد میاں نواز شریف کی تاحیات نااہلی پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسی قسم کے فیصلے کی توقع کی جا رہی تھی ، وفاقی وزیر قانون چوہدری محمود بشیر ورک نے کہا کہ سیاسی راہنمائوں کے مستقبل کا فیصلہ صرف عوام کرسکتے ہیں ،اور عوام سے انکا یہ حق نہیں چھینا جا سکتا ،میاں نواز شریف ملک کے مقبول ترین راہنما ہیں آئند ہ الیکشن میں عوام اپنے سابقہ فیصلے کی توثیق کریں گے ، ایم پی اے و مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر حاجی عبدالرئوف مغل نے کہاکہ نواز شریف بہادر اور شیر دل راہنماہیں ، حالات کا مقابلہ دلیری سے کر ر ہے ہیں، بہت جلد عوامی عدالت لگنے والی ہے جہاں دودھ کادودھ اور پانی کا ہو جائے گا ، عوام کے منتخب لوگوں کوکان سے پکڑ کر نکالنے کی روایت ختم ہونی چاہئے ، ایم پی اے و سٹی جنرل سیکرٹری توفیق احمد بٹ نے کہا کہ میاںنواز شریف کروڑوں عوام کے دلوں میں بستے ہیں ،انہیں عوام کے دلوں سے نااہل نہیں کیا جا سکتا ،کارکن قیادت کی کال کاانتظار کریں اور جدوجہد کے لئے تیار رہیں ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عمران خالد بٹ نے کہا کہ عام انتخابات میں عوام شدید رد عمل کا مظاہرہ کریں گے اور میاں نواز شریف سے اپنی محبت کا اظہار ووٹوں کی بارش کے ذریعے کریںگے ، ایم پی اے پیرغلام فرید نے کہا کہ میاں نواز شریف ایک لیڈر ہی نہیں ایک عہد کا نام ہے جسے فراموش کرنے اورعوام سے دور کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، مسلم لیگ ن تاجر ونگ پنجاب کے نائب صدر خواجہ تنویر اشرف کہا کہ قائد میاں نواز شریف کی تاحیات نااہلی افسوسناک ہے ، ڈپٹی میئرز کارپوریشن رانا مقصوداحمد اور سلمان خالد پومی بٹ نے کہا کہ میاں نواز شریف ہمارے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ ڈویژنل جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ جمشید بٹ نے عوام کی دعائوں اور سپورٹ سے وہ ایک بار پھر سرخرو ہوں گے سینئر نائب صدر ضلع خواجہ ایوب الیاس نے کہا کہ عوام اور نواز شریف لازم و ملزوم ہیں راہنما مسلم لیگ ن سٹی حاجی یونس انصاری نے کہاکہ نواز شریف آج بھی عوام کے وزیر اعظم ہیں۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ضلعی جنرل سیکرٹری شازیہ سہیل میر نے کہ اپنی رہائش پر پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کے خلاف زداری عمران گٹھ جوڑ اب کھل کر سامنے آچکا ہے اورقائد مسلم لیگ ن کے خلاف ہونے والی سازش سے بھی اب ملک کا بچہ بچہ واقف ہو چکا ہے۔