بین الاقوامی ادارے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا نوٹس لے: امجد سلطانی
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما امجد علی سلطانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں میں معصوم بچی آصفہ بانو کی بے حرمتی اور قتل کے افسوسناک واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے مسلمانوں کو جموں سے ہجرت پر مجبور کرنے کیلئے سرکاری سرپرستی میں یہ کھیل کھیلا گیا ہندو انتہا پسندوں کو بی جے پی سرکار کی شہ حاصل ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ بین الاقوامی دنیا کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا نوٹس لے اور بھارت سرکار کی طرف سے کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ بند کروایا جائے۔