کشمیریوں کی نسل کشی پوری امت مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے: فخر الحسن بھٹی

15 اپریل 2018

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ بیت المال شیخوپورہ کے چیئرمین فخرالحسن مون بھٹی نے کہا ہے کہ کشمیریو ں کی نسل کشی پوری امت مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔بھارت اسرائیل گٹھ جو ڑ عا لمی امن کیلئے شدید خطر ناک ہے ۔مسلم حکمرانوں کی بے حسی کے باعث کفار پوری دنیا میں مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کا ٹ رہے ہیں جس کے خلاف مربوط حکمت عملی کے تحت مسلم امہ کو مشترکہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، اپنے ایک بیان میں فخر الحسن مون بھٹی نے کہا کہ نام نہاد امن کے علمبردارو ں کو کشمیر میں انسانیت سوز ظلم کیوں نظر نہیں آرہا؟ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی جرات مندی اور جذبہ ایمانی کی پوری قوم قدر کرتی ہے ۔