مانانوالہ میں نجی سطح پر اپنی مدد آپ کے تحت بنیادی مرکز صحت کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے: ابرار رانا

15 اپریل 2018

نارنگ منڈی (نامہ نگار) سیاسی و سماجی شخصیات اور مسلم لیگی رہنما ابراررانااور کرنل ذوالفقاررانا نے کہا کہ مانانوالہ میں نجی سطح پر اپنی مدد آپ کے تحت بنیادی مرکز صحت کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جس میں مانانوالہ کے عوام کو صحت کے حوالہ سے تمام بنیادی طبی سہولیات گھر کی دہلیز پر میسر ہوں گی۔ چئیر مین مارکیٹ کمیٹی چوہدری الطاف صالح بُٹر چیئر مین میونسپل کمیٹی ملک محمد عارف وائس چیئر مین ملک محمد یوسف کونسلرز چوہدری محمد علی آفتاب پنوں چوہدری عبید اللہ سہول غلام عباس گجر ملک عبدالستار گوگی حاجی مقصود گورائیہ چوہدری مقبول سرویا چوہدری عمران گجر رانا محمدانورو دیگر معززین علاقہ نے ابرار رانا کی جانب سے رضیہ بیگم بنیادی مرکزصحت کا قیام عمل میں لانے پر اظہار تشکر کیا۔