خیبر پی کے حکومت نے ایک میگاواٹ بجلی پیدا نہیں کی: طارق ڈوگر

15 اپریل 2018

جوئیانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ خیبر پی کے کی حکومت نے ایک میگا واٹ بجلی پیدا نہیں کی، دوسری جانب مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے نوازشریف کی قیادت میں ہزاروں میگاواٹ بجلی کے منصوبے مکمل کیے ہیں ۔اپنے ایک بیان میں حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی عوام میں پھیلتی مقبولیت کا کریڈٹ محمد نواز شریف کو جاتا ہے جنہوں نے ا پنی نااہلی سے متعلق ایک واضح موقف اپنایااور عوام کے سامنے ایک مضبوط بیانیہ رکھا ۔ آج محمد نواز شریف کے اس بیانیے کو عوام میں بے پناہ پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔