امتحانی سنٹروں کی مانیٹرنگ کا نظام سخت کر دیا گیا ہے: ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی
لاہور (لیڈی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے لاہور ریجن کے ڈائریکٹر رسول بخش بہرام نے کہا کہ 9 اپریل سے میٹرک امتحانات شروع ہیں جبکہ 20 اپریل سے بی اے کے امتحانات شروع ہونگے: تمام امتحانی سنٹروں سے کوالیفائیڈ اور تجربہ کار سٹاف تعینات کر دیا گیا ہے۔ تمام امتحانی سنٹروں میں مانیٹرنگ کا نطام پہلے سے بہتر اور مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر انسپکشن ٹیمیں امتحانی سنٹروں کا دورہ کرینگی۔ کسی مافیا کا دباؤ برداشت نہیں کرینگے۔ نقل مافیا کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔