بچوں کی تربیت کے حوالے سے والدین کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے: ڈاکٹر وسیم

15 اپریل 2018

لاہور (پ ر) بیوٹی آف ہیومینٹی کے صدر ڈاکٹر وسیم پاشا اور جنرل سیکریٹری حامد مختار نے کہا کہ پاکستان میں ذہنی معذور بچوں کے حوالہ سے کام کرنے والی ہماری واحد این جی او ہے جو حقیقی معنوں میں قومی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہوکر خدمت خلق کررہی ہے اور اس سلسلہ میں ہم ملک بھر کے ذہنی معذور بچوں کا مفت علاج معالجہ کررہے ہیں۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس (پی یو جے ) کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر وسیم پاشا نے کہا کہ بچوں کی تربیت کے حوالہ سے والدین کو بھی آگاہی کی ضرورت ہے۔