تقریب دعوت ولیمہ

15 اپریل 2018

بدوملہی(نامہ نگار) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال چودھری ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے امداد باہمی خواجہ محمد وسیم بٹ ، چیئرمین ضلع کونسل نارووال احمد اقبال، ڈپٹی کمشنر نارووال علی عنان قمر ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چودھری مسعود احمد بسرائ، جنرل سیکرٹری میاں فدا حسین، راشد ادریس، عامر نواز گھمن، محمد یاسر بھٹی، اختر علی قادری، چودھری شہباز احمد گورایہ، مجید احمد گجر،چودھری عمران واہلہ، ظہیر احمد ملہی ، نوید احمد گجر ، چودھری محمد وسیم ملہی اور رضوان احمد واہلہ سمیت علاقہ بھر سے معزز شخصیات نے چودھری مدثر احمد گورایہ ایڈووکیٹ کی بدوملہی میں منعقدہ دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔ چودھری مدثر احمد گورایہ نے دعوت ولیمہ میں شرکت کرنے والے تمام احباب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔