بلاول ذوالفقار علی بھٹو شہیدکے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے: مقررین

15 اپریل 2018

خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگا ر) بلاول بھٹو شہید ذولفقار بھٹوکے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی ملک بھر میں کلین سویپ کرے گی۔ پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے سلسلہ میں تقریب حویلی مرزا اللہ دتہ بیگ منعقد ہوئی جس کی صدارت سابقہ ایم پی اے میاں مشتاق حسین ڈوگر نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی143وائس چیر مین میونسپل کمیٹی میاں عمران صابر ڈوگر تھے ۔کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری شہید زوالفقار بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو لے کر چل رہے ہیں۔