ملی مسلم لیگ کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے کارکن فعال کردار ادا کریں: شہزاد ورک

15 اپریل 2018

صفدرآباد(نامہ نگار) ملی مسلم لیگ ضلع شیخو پورہ کے کنوینر چوہدری شہزاد ورک نے کہا ہے کہ ملی مسلم لیگ کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لئے کارکن اپنا فعال کردار ادا کر یں۔ ملک کی بقاء کے لئے ملی مسلم لیگ کا اقتدار میں آنا وقت کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صفدرآباد میں ملی مسلم لیگ پی پی حلقہ 143کے کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ملک کو بیرونی خطرات درپیش ہیں ۔اسی طرح اندرونی خطرات بھی موجود ہیں۔ تقریب سے حافظ ڈاکٹر عتیق الرحمان اور ڈاکٹر ضیاء اللہ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ذمہ داران نے حکیم محمد صدیق کو تحصیل صفدرآباد کا ملی مسلم لیگ کا کنویز مقرر کیا۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...