سپریم کورٹ کے فیصلے سے سیاستدانوں میں قانون کی بالادستی اور ذمہ داری کا احساس پیدا ہوگا: مہر لطیف

15 اپریل 2018

قصور(نامہ نگار )آزاد چیئر مین مہر محمد لطیف یوسی نظام پورہ قصور نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملکی سیاست پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے اس فیصلے سے جہاں ایک طرف سیاست میں شفافیت آئے گی وہاں سیاسی پارٹیوں میں بھی ایک نظم و ضبط پیدا ہوگا سیاستدان ہمیشہ قانون کی بالادستی سے دور رہے ہیں سیاستدانوں میں قانون کی بالادستی اور ذمہ داری کا احساس پیدا ہوگا عوام قانون و انصاف کی بالادستی کیلئے ہمیشہ سپریم کورٹ کی حمائت اور اس کے فیصلوں کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔