تحریک منہاج القرآن بدوملہی کا اجلاس

15 اپریل 2018

بدوملہی(نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن بدوملہی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں مختلف امور زیر بحث آئے۔ ٹی ایم کیو بدوملہی کے ناظم چودھری شہباز احمد گورایہ نے بتایا کہ اجلاس میں یہ طے پایا کہ آئندہ درس عرفان القرآن رمضان المبارک میں منعقد ہوں گے۔ جن کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ٹی ایم کیو بدوملہی کی کابینہ کی تنظیم نو کا اجلاس آج منعقد ہو گا جس میں مرکزی رہنما آئندہ سال کے لیے عہدے داران کا چنائو کریں گے۔