لوڈشیڈنگ خاتمے کے جھوٹے وعدوں سے عوام کا اعتماد حکومت سے اٹھ چکا: فرح مبین

15 اپریل 2018

چونیاں (نمائندہ نوائے وقت)پاکستانی عوام بد ترین لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کا سامنا کر رہی ہے۔قرضے تاریخ کی بلند ترین شرح پر پہنچ چکے ہیں۔ موجودہ حکومت کو آئندہ انتخابات میں ناقص کارکردگی پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے جھوٹے وعدوں سے عوام کا اعتماد موجودہ حکومت سے اٹھ چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن فرح مبین نے کیا۔