نوجوان پاکستان کا روشن اور محفوظ مستقبل ہیں: شجاعت احمد
بدوملہی (نامہ نگار)نوجوان پاکستان کا روشن اور محفوظ مستقبل ہیں۔ اور نوجوان اپنی توانیاں تعلیم اور تحقیق پر صرف کریں۔ صحت مند ، غیر نصابی سرگرمیوں کا حصہ بن کر انتہا پسند انہ رویوں سے بچا جا سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہا ر پنجاب اسمبلی کے رکن کرنل (ر) شجاعت احمد خان نے گورنمنٹ پرائمری سکول علی اکبر باغ میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم آنے والی نسلوں کے لیے ایک مضبوط اور خوشخال پاکستان کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔ اور آنے والے وقت میں نوجوان نسل نے ہی ملک و قوم کی قیادت سنبھالنی ہے ۔ سپورٹس کا میدان ہو یا صحت اور تعلیم کا ہر لحاظ سے ان کی سرپرستی کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ تقسیم انعامات کی تقریب میں پنجاب اسمبلی کے رکن کرنل (ر) شجاعت احمد خان ، مارکیٹ کمیٹی نارووال کے چیئرمین چودھری امان اللہ خان، محمد اقبال اور میاں عبدالستار نے شرکت کی۔
عمران خان کی رقم کی گئی تاریخ اور پرویز خٹک کا امتحان
عمران خان صاحب نے خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 20اراکین کے نام طشت ازبام کردئیے ...
نوازشریف، کلثوم نواز اور مشاہد حسین
نوازشریف کی حکومت ٹوٹنے کے بعد بھی جب صدر رفیق تارڑ ایوان صدر ہی میں رہے تو ...
ساڑھے 6 فٹ لمبے بالوں والی بھارتی لڑکی
نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارتی لڑکی کی ساڑھے6فٹ لمبی زلفوں نے دیکھنے والوں کو دنگ ...
پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ہمارے نوجوانوں کا مستقبل روشن ہے، ...
اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد ...
روشن روشن چہروں والے
٭ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ...
روشن مستقبل پاکستان کا منتظر ہے: امتیاز رفیع بٹ
لاہور (پ ر) جناح رفیع فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پاکستان کا 78 واں یوم پاکستان رفع ...