شریف خاندان کی کرپشن کیخلاف تحریک انصاف کی جدوجہد جاری رہے گی: نوید اختر

15 اپریل 2018

جوئیانوالہ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و امیدوار پی پی 139خان نوید اختر خان نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کاہدف اس وقت تک پور انہیں ہوسکتا جب تک سیاسی ، معاشی مفادات پر قومی مفاد کو ترجیح نہ دی جائے ، شریف خاندان نے ملک میں شاہی طرز عمل کے حامل راجے مہاراجے بننے کی کوشش کی اور عوام کو اپنی لونڈی اور غلام سمجھااور آج جب انکی کرپشن بے نقاب ہوئی ہے تو جمہوریت کے چیمپئن بننے کی کوشش کررہے ہیں، تحریک انصاف حکومتی نا اہلی اور شریف خاندان کی کرپشن نے نقاب کرتی رہے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔