بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے آل پاکستان اریگیشن لیبر فیڈریشن
جھبراں (نامہ نگار )آل پاکستان ایریگیشن لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر چوہدری خوشی محمد کھوکھر نے حکومت سے پُر زور مطالبہ کیا گیا کہ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشنوں میں مہنگائی کے تناسب سے کم از کم 100 فیصد اضافہ کیا جائے ملازمین کو جائز مراعات دی جائیں مہنگائی کو روکا جائے موجودہ سکیلوں پر ہائوس رینٹ الائونس ہر مقام پر 60 فیصد دیا جائے میڈیکل الائونس اور کنوینس الائونس میں کم از کم 100 فیصد اضافہ کیا جائے تا کہ قلیل تنخواہ دار ملازمین کی دو وقت کی روٹی ،بچوں کے تعلیمی اخراجات ،علاج معالجہ میں مدد مل سکے اور ملازمین سکھ کا سانس لے سکیں ۔ احتجاجی اجلاس کے موقع پرسیکرٹری ایریگیشن اور دیگر افسران ایریگیشن سے پُر زور مطالبہ کیا گیا کہ منظور شدہ سکیل اور بقایا جات، وردیاں ،پگڑیاں ،حسب سابق پرموشنیں،تکمیل سروس بکس ،مسنگ جی پی فنڈ کی درستگی ،واجبات کی ادائیگی بلا تاخیر کی جائے۔