تحریک انصاف نے سیاست میں اقدار کو فروغ دیکر قوم کو با شعور بنا دیا : افضل ورک

15 اپریل 2018

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما وحلقہ پی پی 139 کے امیدوار چودھری محمد افضل ورک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے سیاست میں اقدار کو فروغ دیکر قوم کو باشعور بنادیاہے جہانگیر ترین کا اپنے خلاف آنیوالے فیصلہ کو تسلیم کرنا ان کا بڑا پن ہے دوسری طرف میاں نواز شریف کا چیخنا چلانا ان کی اخلاقی گراوٹ اور اقتدار کی ہوس کی مثال ہے مسلم لیگ (ن) کی منزل کبھی بھی عوامی خدمت ،ملکی بقاء ،عوامی فلاح نہیںبلکہ ہمیشہ انہوںنے اقتدار کے حصول کی جنگ لڑی ہے۔ چھانگا مانگا ،بریف کیس اور گلیات کی سیاست کرکے اقتدار حاصل کرنیوالے اب خود ہی ڈرائونے خواب دیکھ رہے ہیں عوام 2018 ء کے انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے مسلم لیگ (ن) سے انتقال لیں گے۔