الیکشن سے قبل کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب ضروری ہے: ملک اقبال

15 اپریل 2018

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و امیدوار پی پی 137ملک محمد اقبال نے کہا ہے کہ الیکشن سے قبل کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب بے حد ضروری ہے عوام کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنانے والوںکو جیل میں ڈالا جائے ، پی ٹی آئی اقتدار میں آ کر ملکی وسائل سے غربت کا خاتمہ یقینی بنائے گی موروثی سیاست ،وڈیرہ شاہی اور جاگیر دارانہ نظام کا خاتمہ وطن عزیز کے استحکام کیلئے اشد ضروری ہے وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم نے قوم کو ٹکڑیوں میں تقسیم کر دیا ہے صوبوں کی احساس محرومی کا ازالہ کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری تھی جو وہ ادا نہ کرسکی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔