نواز شریف کیخلاف فیصلہ حق و سچ کی فتح ہے: سرفراز ورک

15 اپریل 2018

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے ڈویژنل صدر وحلقہ پی پی 137 کے امیدوار سرفراز احمد ورک نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کیخلاف فیصلہ حق وسچ کی فتح ہے کیونکہ جھوٹ بول کر اقتدار لینے والوں کی ملکی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ۔