بدمعاشی کی سیاست صرف عوام میں خوف پیدا کرنے کیلئے ہے: میاں توصیف

15 اپریل 2018

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)اصول پرست گروپ کے رہنما میاں توصیف سلیم نے کہا ہے کہ بدمعاشی کی سیاست صرف اور صرف عوام میں خوف پیدا کرنے کیلئے ہے عوام ووٹ صرف خدمت کیلئے دیتے ہیں ہمیں سیاست کو عوامی خدمت اور عوامی مسائل کے فوری حل کو مشن سمجھ کر کام کرنا چاہیے تاکہ سیاست میں روایات کو عروج ملے اور عوام کا سیاستدانوں پر اعتماد بحال ہوسکے ۔