نواز شریف کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ عوام کیلئے قابل قبول نہیں

15 اپریل 2018

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ کے صدر حاجی شفیق خاں، جنرل سیکرٹری سیٹھ محمد عظیم ، حبیب الرحمن انصاری، قدیر قذافی بھٹی، اسحاق مٹھو، شہزاد علی ورک اورشیخ عبدالمجید نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ عوام کیلئے قابل قبول نہیں، مسلم لیگ کے تا حیات قائد میاں محمد نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا وہ سیاسی حقیقت ہیںجوقوم کے دلوں میں بستے ہیں قوم آج بھی نواز شریف کے ساتھ ہے کیونکہ انکا دامن ہر قسم کی آلودگی سے صاف ہے اورقوم سجھتی ہے کہ انکے قائد کو عوام کی بے لوث خدمت کرنے کا صلہ دیا جا رہا ہے، اپنے مشترکہ بیان میں ان رہنمائوں نے کہا کہ ایک سیاسی کارکن ہونے کے ناطے وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اس برے فیصلے سے ملک میںانارکی پھیلے گی، مسلم لیگ کی حکومت ملک کی ترقی،خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے حقیقی معنوں میں عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جتنے بھی بڑے پروجیکٹ آئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ہی آئے‘ اور انہیں ملک کو خوشحال کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔