فلم ’’شور شرابہ‘‘ کا ٹائٹل ری مکس سانگ مقبول ہو گیا
لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف فلمساز ادارے سہیل خان پروڈکشن کی نئی فلم ’’شور شرابہ‘‘ کا ٹائٹل ری مکس سانگ ’’شور شرابہ‘‘ ریلیز ہونے کے بعد دن بدن مقبول ہو رہا ہے۔ اس گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت دیکھی جا رہی ہے۔ فلم کے پروڈیوسر سہیل خان نے کہا تاکہ اس فلم کی ریلیز کی تمام تیاریاں مکمل ہو گئیں اور عنقریب ریلیز کر دی جائے گی۔ مجھے امید ہے کہ اس فلم کی ریلیز کے بعد پاکستان کا معیاری میوزک واپس آئے گا۔