احسن خان فلم پروڈیوس کریں گے

15 اپریل 2018

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکار احسن خان ایک فلم پروڈیوس کریں گے۔ وہ فلم میں اداکاری بھی کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کا سکرپٹ مکمل ہو گیا ہے۔ اب فلم کا میوزک شروع کیا جائے گا اور اس کے بعد کاسٹ فائنل کی جائے گی۔ پھر فلم کی شوٹنگ ہو گی۔