فلم ’’وجود‘‘ کی شوٹنگ مکمل رواں ماہ ریلیز ہو گی

15 اپریل 2018

لاہور( کلچرل رپورٹر)اداکارہ زارا چنگیزی کی پہلی فلم ’’وجود‘‘ کی شوٹنگ مکمل ہو گی۔فلم اسی ماہ کے آخری ہفتے میں ریلیز ہو گی۔اداکارہ نے فلم میں مرکزی کردارادا کیا ہے ۔فلم کے ڈائریکٹر علی ملک ہے۔فلم کی کہانی ایک خواجہ سراء کی زندگی پر مبنی ہے کہ خواجہ سرائوں کو معاشرے میں کس طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔اس حوالے فلم کی ہیروئن اداکارہ زارا چنگیزی نے خصوصی ایٹرویو میں کہا کہ یہ فلم حقیقت کے قریب تر ہو کر فلمائی گئی ہے اس میں بتایا گیا ہے کہ خواجہ سراء کن حالات میں اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔ہمارے میں خواجہ سرائوں کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جا تا میں تو یہاں تک کہو ںگی کہ ان کو کمتر سمجھا جاتا ہے۔اب دنیا ترقی کی جانب جاری ہے اور ہمیں اپنی سوچ بدلنا ہو گی۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...