ڈسٹرکٹ ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا ماہانہ اجلاس17اپریل کو ہوگا

15 اپریل 2018

ملتان( سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ڈرگ کوالٹی کنٹرول بوڈ ملتان کا ماہانہ اجلاس 17اپریل کو ہوگا۔ اجلاس میں بورڈ صدر ڈپٹی کمشنر نادر چٹھہ کے علاوہ ڈرگ کنٹرولر اسد ابرار ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر راؤساجد سمیت دیگر ڈرگ انسپکٹرز بھی شرکت کریں گے۔ مزید براں اجلاس میں ڈرگ برانچ محکمہ صحت کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیاجائے گا اور جعلی، ممنوعہ اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے حوالے سے کیسز سنے جائیں گے جبکہ متعدد کا موقع پر فیصلہ کیاجائے گا۔