جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ازالے کیلئے نئے صوبہ کا قیام ضروری ہے: غلام عباس مندور

15 اپریل 2018

مظفر گڑھ( نامہ نگار) امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 274مظفر گڑھ الحاج ملک غلام عباس مندور نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ازالہ کیلئے نئے صوبہ کا قیام از حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلسل اقتدار میں رہنے والوں نے عوام کو مایوس کیا اور صرف زبانی جمع خرچ سے کام لیا۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حلقہ 274کے عوام کی خدمت کرنے کا عزم کررکھا ہے۔ موقع ملا تو علاقہ کی تقدیر بدل دوں گا۔ انہوں نے کہاکہ سیاستدان اپنے ذاتی مفادات اور اقتدار کیلئے پارٹیاں بدل رہے ہیں آئندہ الیکشن میں عوام اپنے ووٹ کی پرچی سے ان کااحتساب کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مختلف سیاسی پارٹیوں سے ٹکٹ کی آفر ہے۔ دوستوں سے مشاورت کے بعد کسی بھی پارٹی میں شمولیت کروں گا۔