میاں نواز شریف کی سیاست اب عملاً ختم ہو چکی ہے: عابد رسول گوہیر

15 اپریل 2018

ہیڈراجکاں(نامہ نگار)میاں نواز شریف کی سیاست اب عملا ختم ہو چکی ہے،ملک لوٹنے والے اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں،آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے، باشعور عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے باشعور عوام ان کو 2018ء کے الیکشن میںمسترد کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سینئر تحصیل نائب صدر میاںعابد رسول گوہیر نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے گزشتہ ساڑھے چارسالوں میں غیر ملکی دوروں کے سوا کچھ نہیں کیا۔