زکریا یونیورسٹی ایمپلائز یونین کے الیکشن‘ جوڑ توڑ عروج پر

15 اپریل 2018

ملتان(نمائندہ نوائے وقت)زکریا یونیورسٹی ایمپلائز یونین کے الیکشن میں جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا ۔ روز نئے اتحاد بننے لگے تفصیل کے مطابق ایمپلائز یونین کے الیکشن رواں ماہ کے ا?خری ہفتے میں ہوں گے جس کیلئے الیکشن کمشنر رانا لیاقت نے رجسٹریشن کے تاریخ اعلان کردیا سوموار کو گروپ اورامیدوار رجسٹریشن کراسکیں گے جس کیلئے تین ہزار سے لیکر 60ہزار روپے تک فیس مقرر کی گئی ہے ، دوسری طرف امیدواروں نے الیکشن مہم زور شورسے شروع کردی ہے یونیورسٹی پریس نے ملک صفدر گروپ کی حمایت کا اعلان کیا تو سکیورٹی برانچ میں ہر روز نئے اتحاد سامنے آنے لگے۔ عامر گروپ نے پہلے حر لودھی گروپ کی حمایت کا اعلان کیا مگر بعد میں اپنے دیرنیہ گروپ ملک صفدر کو بھی یقین دہانی کرادی ، اسی طرح دوسرے برادری گروپ بھی دونوں لیڈروں کو یقین دہانی کرارہے ہیں۔