پی ایچ اے نے لودھراں میں ہارٹیکلچر منصوبے پر کام کرنے سے معذوری ظاہر کر دی

15 اپریل 2018

ملتان (خبر نگار خصوصی) پی ایچ اے نے لودھراں میں ہارٹیکلچر منصوبے پر کام کرنے سے معذوری ظاہر کر دی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ لودھراں انتظامیہ نے پی ایچ اے سے منصوبہ مکمل کرنے بارے مدد مانگی تھی لیکن افسران اور ملازمین کے آنے جانے کے لئے فنڈز نہیں رکھے گئے جس کی وجہ سے انہوں نے جانے سے انکار کر دیا ہے۔