کراچی سے ایک سال قبل اغوا ہونے والی لڑکی کو پولیس بازیاب کرانے میں ناکام

15 اپریل 2018

صادق آباد (نمائندہ نوائے وقت ) پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار رئیس ابراہیم خلیل نے رانا ندیم افضل، مجید بلو چ اور علی رضا بھٹی سے ملا قات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی اور جمہوری جماعت ہے جو چیئرمین بلا ول بھٹو کی قیادت میں نو جوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے کو شاں ہے نااہل نواز اور ترین کو اپنے اعمال کے نتائج کا سامناکرنا چاہیے، بدقسمتی سیپی ٹی آئی اورن لیگ نیہی سیاست کوعدلیہ کیزیرِاثرکیا۔دوسری جانب سپریم کورٹ کے 62 ون ایف کے فیصلے پرانہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کہا کہ ضیا دور کی چیزوں میں ترامیم کریں، نواز شریف نے بات نہ مانی اوراس کا شکارہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ معاملے کو پارلیمنٹ بھیج دیتی تو زیادہ بہتر تھا، پارلیمنٹ 62 ون ایف پر فیصلہ کرتی تو مناسب تھا، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کی ہے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ایک بڑا فیصلہ سناتے ہوئے آرٹیکل باسٹھ ون ایف کیتحت نااہل قرار دیا گیا ، شخص مستقل نااہل قرارپائیگا، سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ نااہل شخص اس وقت تک نااہل رہیگاجب تک فیصلہ ختم نہیں ہوجاتا۔2018کا الیکشن پاکستان پیپلز پارٹی ڈنکے کی چوٹ پر جیتے گی ۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...