کراچی: ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج رئیس مما کی نشاندہی پر 9 ملزم گرفتار
کراچی ( آن لائن ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق سیکٹر انچارج رئیس مما کی نشاندہی پر کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 9 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایم کیو ایم کے کورنگی کے سابق سیکٹر انچارج رئیس مما کی نشاندہی پر کورنگی 1،2،4 اور لانڈھی میں چھاپے مارے اور 9 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور چائنا کٹنگ میں ملوث ہیں۔ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ایم کیو ایم کا سابق سیکٹر انچارج رئیس عرف مما 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا واضح رہے کہ رئیس مما، پولیس کی بس پر فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ کے درجنوں واقعات میں انتہائی مطلوب تھا، جسے ریڈ وارنٹ کے تحت انٹرپول نے ملائیشیا سے گرفتار کیا تھا اور بعدازاں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گذشتہ ماہ 27 مارچ کو اسے 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔دوسری جانب ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے 7 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی مولانا عبدالرحیم موقع سے فرار ہوگیا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
عمران خان کی رقم کی گئی تاریخ اور پرویز خٹک کا امتحان
عمران خان صاحب نے خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 20اراکین کے نام طشت ازبام کردئیے ...
نوازشریف، کلثوم نواز اور مشاہد حسین
نوازشریف کی حکومت ٹوٹنے کے بعد بھی جب صدر رفیق تارڑ ایوان صدر ہی میں رہے تو ...
ساڑھے 6 فٹ لمبے بالوں والی بھارتی لڑکی
نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارتی لڑکی کی ساڑھے6فٹ لمبی زلفوں نے دیکھنے والوں کو دنگ ...
دہشت گردی میں ملوث ایم کیو ایم کورنگی سیکٹر کا انچارج رئیس ماما کراچی ...
کراچی (کرائم رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) ملائشیا سے گرفتار انتہائی مطلوب ملزم ...
دہشت گرد ی میںملوث ملزم رئیس مما ایئرپورٹ سے گرفتار
کراچی( کرائم رپورٹر) کورنگی پولیس نے کراچی ایئرپورٹ سے ایک اہم ملزم رئیس حماد ...
گرفتار ٹارگٹ کلر رئیس مما سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے گی
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی میں ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر ...