جاپان کی آبادی میں مسلسل کمی، معمر افراد بڑھ گئے: سروے
ٹوکیو (صباح نیوز)جاپان کی آبادی میں مسلسل ساتویں سال بھی کمی ہوئی ،15 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد ریکارڈحد تک کم ہو کر کل آبادی کا 12.3 فیصد رہی ۔جاپانی حکومت کے ایک سروے کے مطابق جاپان کی آبادی میں مسلسل ساتویں سال بھی کمی ہوئی،ملکی آبادی میں عمررسیدہ افراد کی تعداد بڑھ گئی۔ داخلہ امور کی وزارت نے کہا کہ گذشتہ سال یکم اکتوبر کو غیر ملکیوں سمیت جاپان کی کل آبادی 12 کروڑ 67 لاکھ تھی۔7سال مسلسل کمی کے رجحان کے ساتھ یہ 2016 کی نسبت 2 لاکھ 27 ہزار کم ہے۔صِنفی اعتبار سے مردوں کی تعداد تقریبا 6 کروڑ 16 لاکھ 50 ہزار اور عورتوں کی تعداد 6 کروڑ 50 لاکھ 50 ہزار رہی۔65 برس یا اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد ریکارڈ حد تک بڑھتے ہوئے کل آبادی کا 27.7 فیصد رہی۔15 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد ریکارڈحد تک کم ہو کر کل آبادی کا 12.3 فیصد رہی۔
نقیب اللہ قتل کیس:رائو انوار واقعہ کا ذمہ دار قرار
سپریم کورٹ کی ہدایت پر تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سابق ایس ایس پی ...
ڈالر کی قدر بڑھ کر 118 روپے سے تجاوز کرگئی
مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ کر118روپے سے تجاوز ...
پنجاب میں ماتحت عدالتوں میں ججز کی کمی سے متعلق ازخود نوٹس: چیف جسٹس نے ...
پنجاب میں ماتحت عدالتوں میں ججز کی کمی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ...
پاک جاپان کے درمیان تجارت کاحجم 2ارب ڈالر ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہے ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی(Takash Kurai) ...
ملک کی 80 فیصد آبادی کو صحت کی سہولیات کی کمی کا سامنا ہے:افضل میاں
لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ...
مسلسل شراب نوشی کرنے سے عمر میں کمی واقع ہو سکتی ہے: نئی تحقیق
لندن(آئی این پی)ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کہا گیا ہے کہ تواتر سے شراب نوشی ...