ساہیوال: ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث ٹینکر الٹ گیا‘ ایمرجنسی نافذ‘ ٹریفک معطل

15 اپریل 2018

ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت)عارفوالہ ساہیوال روڈ پر چک نمبر 101/9Lکے قریب چالیس ہزار لیٹر تیل لے کر جانے والا آئل ٹینکر ڈرائیور کو اونگھ آجانے کے سبب فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گیا جس کے نتیجہ میں ٹینکر سے تیل بہنا شروع ہو گیا پولیس اور انتظامیہ حر کت میں آگئی اور دونوں اطراف سے مکمل طور پر ٹریفک بند کر دی اور پورے علاقہ کو سیل کر دیا اور آس پاس کے مکانوں کے مکینوں سے گھروں کو خالی کرا لیا۔جس کے بعد ایک کرین منگوا کر دو خالی آئل ٹینکروں میں تیل کی بھرائی کر دی گئی جس کی وجہ سے ساہیوال اور عارف والا کے در میان دس گھنٹے تک ٹریفک مععطل رہی اور امدادی کاروائیاں جاری رہیں۔آئل ٹینکر نمبر 335/TLKوہاڑی سے ساہیوال آرہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہو گیا تاہم ڈرائیور ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا۔